مشاورتی افعال
پاکستان کونسل برائے سائنس و ٹیکنالوجی حسبِ ضرورت مختلف سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ماہرین کی رائے اور مشورہ حاصل کرنے کے لئے تھنک ٹینکس / ماہر کمیٹیوں کی تشکیل کرتی ہے۔ ےہ تھنک ٹینکس / ماہر کمیٹیاں مختلف سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی کی موجودہ صورتحال کی جائزہ لینے کے بار ے میں سوچ وبچار کرتی ہیں اور سائنس و ٹیکنالوجی کے ذریعے تجارتی فوائد کے لئے اس کی اےپلی کیشنز کو مضبوط بنانے کے لئے مختصر، درمیانے اور طویل مدتی اقدامات تجویز کرتی ہیں
مقاصد |
فوری مسائل / معاملات پر گہرا مطالعہ، جدید رپورٹوں کی تیاری، حکومت کی طرف سے کاروائی کے لئے اقدامات تجویز کرنا۔ |
۱ |
حکومت کی طرف سے غور کے لئے سائنس و ٹیکنالوجی کے پروگراموں اور اعلیٰ قومی اہمیت کے تحقیق و ترقی منصوبوں کی نشاندہی کرنا۔ |
۲ |
موجودہ سانئس و ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں کی اور مستقبل کی تشخیص اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کاروائی کی منصوبہ بندی کے مشورے دینا۔ |
۳ |
قومی ترقی کی کوششوں کے ساتھ سائنسی اور تکنیکی کوشش کے انضمام کے لئے سفارشات / اقدامات کرنا۔ |
۴ |
این ۔ سی۔ایس۔ٹی کے اجلاس کے ایجنڈے کے حوالے سے معاملات پر کونسل کو مشورہ دینا۔ |
۵ |
ملک میں جاری سائنس و ٹیکنالوجی پروگرام/ منصوبوں کا جائزہ لینا۔ |
۶ |